Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / بسوں کا ٹینکر سے تصادم 73افراد ہلاک

بسوں کا ٹینکر سے تصادم 73افراد ہلاک

کابل ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آج قومی شاہراہ پر دو بسوں کے ایندھن کے ایک ٹینکر کیساتھ تصادم سے کم از کم 73 افراد ہلاک ہوگئے ۔گورنر غزنی کے ترجمان جاوید سلانگی نے کہا کہ 75 مزید افراد شدید زخمی ہیں ۔73 افراد بشمول بچے اور خواتین تصادم میںہلاک ہوگئے ۔ ایک اور عہدیدار نے قبل ازیں اس حادثہ کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا نتیجہ قرار دیا تھا ۔ یہ تصادم کابل کو قندھار سے مربوط کرنے والی قومی شاہراہ پر ہوا ۔ غزنی کے گورنر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی شاہراہ پر دو بسوں کا یہ تصادم بھیانک تھا۔

TOPPOPULARRECENT