Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بس اسٹیشنوں پر منی سنیما تھیٹرس آر ٹی سی کو مالیاتی بحران سے بچانے کی تدابیر پر غور

بس اسٹیشنوں پر منی سنیما تھیٹرس آر ٹی سی کو مالیاتی بحران سے بچانے کی تدابیر پر غور

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے کارپوریشن کو مالیاتی بحران سے نکالنے کے لئے آمدنی میں اضافہ کے مقصد سے ریاست کے پچاس بس اسٹیشنوں پر 150 تا 200 نشستی منی سنیما تھیٹرس قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایسے تھیٹرس کوکٹ پلی، مدھانی اور ابراہیم پٹنم جیسے بس اسٹیشنوں میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔ تلنگانہ کے فلم ڈسٹری بیوٹرس، پروڈیوسرس اور ایک خانگی ایجنسی نے تھیٹرس شروع کرنے کی تجاویز حکومت کو پیش کی ہیں۔ امکان ہے کہ تجرباتی طور پر ایک تھیٹر پٹن چیرو بس اسٹیشن پر قائم کیا جائے گا۔ بس کا انتظار کرنے والے مسافرین ایسے تھیٹرس میں فلم دیکھ سکیں گے۔ بہرحال اسٹیٹ سنیما ٹو گرافی قانون میں ترمیم کے بعد ہی اجازت دی جاسکتی ہے۔ کابینی ذیلی کمیٹی اس کا جائزہ لے رہی ہے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اس ہفتہ آر ٹی سی حکام کے ساتھ میٹنگ میں تھیٹرس پلان کا امکان ہے کہ جائزہ لیں گے۔ میٹنگ میں کارپوریشن کو مالیاتی بحران سے نکالنے کی تدابیر کا جائزہ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT