Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / بس حادثہ میں 14 ہلاک

بس حادثہ میں 14 ہلاک

ٹوکیو۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)  وسطی جاپان میں سیاحوں کی بس کے حادثے میں 14 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بس چھٹیاں منانے کی غرض سے جا رہی تھی کہ سنو بورڈنگ کے لئے مشہور نگانو کے علاقے کروئی زوا میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ چاپانی حکام کے مطابق حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹلس میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں  کے مطابق 19 افراد کے شدید زخمی ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں سوار تمام 39 مسافر سو رہے تھے کہ بس اچانک الٹ کر مخالف سمت والی روڈ پر آگئی اور سڑک کنارے لگے بیرئیر توڑ کر کھائی میں گر گئی۔ دوسری جانب جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 2 ڈرائیوروں سمیت 41 مسافر سوار تھے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT