Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بس سے سیندھی کی منتقلی روکنے کا مطالبہ

بس سے سیندھی کی منتقلی روکنے کا مطالبہ

اوٹکور ۔ 10فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل اور مختلف مواضعات سے غیرقانونی طور پر سیندھی لاکر پینے کی وجہ سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ صبح اور شام کے اوقات میں آر ٹی سی بس میں سیندھی لیکر سفر کیا جارہا ہے ۔ جس سے مسافرین کو کافی پریشانی ہورہی ہے ۔ واضح رہے کہ سیندھی غیرقانونی طور پر دیگر مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ آر ٹی سی بس کے ذریعہ سیندھی دیگر مقامات تک پہنچائی جارہی ہے ۔ ڈرائیور اور کنٹراکٹر وغیرہ سیندھی لے جاتے وقت کسی قسم کی روک تھام نہیں کررہے ہیں ۔اطلاعات ہیکہ سیندھی میں زیادہ مقدار میں کلورین دوا کی ملاوٹ کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔ ارباب مجاز آر ٹی سی نارائن پیٹ کی کھلی چھوٹ ہے جس کی وجہ سے عوام اور مسافرین کو تکلیف ہورہی ہے ۔ محکمہ اکسائز ڈپارٹمنٹ اور محکمہ آر ٹی سی محبوب نگر کے دمہ داران سے گذارش ہیکہ روزآنہ بسوں کی نگرانی کرتے ہوئے سیندھی کی منتقلی کو روک دی جائے ۔ محکمہ اکسائز ڈپارٹمنٹ سے اپیل ہیکہ سیندھی کی منتقلی پر پابندی لگائی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT