Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بس چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت

بس چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت

حیدرآباد 26فروری (یواین آئی )بس چلانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے آر ٹی سی ڈرائیور کی سیٹ پر موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ نلگنڈہ ضلع میں پیش آیا ۔ دل کا دورہ پڑنے پر شدید درد کے باوجود مسافرین کی جان بچانے ڈرائیور نے بس کو بریک لگادیا جس سے بے قابو بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔ دل کا دورہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور کی اسٹیرنگ پر موت ہوگئی ۔ بس کے کھمم سے حیدرآباد آنے کے دوران یہ واقعہ ضلع نلگنڈہ کے نکریکل کے قریب پیش آیا ۔ بس کے تمام مسافرین محفوظ رہے ۔ بس میں 34 مسافرین تھے ۔ ڈرائیور کی شناخت سیدلو کے طور پر کی گئی ۔ نعش کو نکریکل کے ایریا اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT