Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بس چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال نہ کریں

بس چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال نہ کریں

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ( آپریشن ) آر ناگا راجو نے کارپوریشن کے ڈرائیورس کو مشورہ دیا کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ بس چلائیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مروجہ طریقہ کار سے انحراف نہ کریں ۔ زونل اسٹاف ٹریننگ کالج حکیم پیٹ میں حادثات سے پاک ہفتہ پروگرام کے موقع پر انہوں نے بس ڈرائیورس کو مشورہ دیا کہ وہ بس چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپوز پر موجود میکانیکس کو چاہئے کہ وہ بس ڈرائیورس کے حوالہ کرنے سے پہلے تمام میکانیکی آلات بشمول بریکس ، ڈیپر ، بریک لائٹس ، ٹائر پریشر کا ہر روز معائنہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT