Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بس ڈرائیور کے بیٹے عرفان کی دھماکہ خیز آمد

بس ڈرائیور کے بیٹے عرفان کی دھماکہ خیز آمد

دبئی۔16فروری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل 21 سالہ فاسٹ بولر محمد عرفان جونئیر کی کہانی زندگی میں مشکل حالات کے باوجود آگے بڑھنے کی ایک زندہ مثال ہے۔دراز قد عرفان جونئیر نے پی ایس ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ کے سوپر اسٹار کیون پیٹرسن کو آؤٹ کرکے سب کی توجہ حاصل کی لیکن کھیل کے بڑے اسٹیج تک پہنچنے کے لئے عرفان کو بڑی مشکلات کو عبور کرنا پڑا ۔ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے عرفان جونئیر نے خصوصی انٹرویو میں اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد بس ڈرائیور ہیں، بھائی بھی بس چلاتا ہے۔عرفان نے کہا کہ میں کچھ بڑا ہوا تو گھر والوں کی مدد اور خرچہ چلانے کے لئے ورکشاپ میں کام کیا ،پھر میڈیکل اسٹور میں بھی کام کیا، میرے حالات زندگی ماضی میں اتنے اچھے نہیں رہے لیکن اب میں بہت محنت کررہا ہوں، لیگ کا آغاز اچھا کیا ہے لیکن مزید آگے جانا چاہتا ہوں۔عرفان نے کہا کہ کیون پیٹرسن جیسے سوپر اسٹار بیٹسمین کو آؤٹ کرنا تو درکنار یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں کبھی بولنگ کرانے کا بھی موقع ملے گا۔عرفان نے کہا کہ لاہور قلندز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے میری بہت حوصلہ افزائی کی، میں جب کیون پیٹرسن کو گیند کرنے جارہا تھا تو بس یہی چیر ذہن میں تھی کہ اپنی لائن اور لینتھ نہیں چھوڑنی ہے ،جب پیٹرسن کو بولڈ کیا تو لگا کوئی خواب دیکھ رہا ہوں لیکن اس لمحے جو خوشی ہوئی وہ بیان نہیں کرسکتا۔عرفان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے میچ میں صرف 26 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں اور وہ اب پیچھے مڑ کر دیکھنا نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ عرفان نے پی ایس ایل کھیلنے سے قبل 13 فرسٹ کلاس میچز میں 52 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT