Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بس ڈپو تانڈور میں تجارتی کامپلکس کا سنگ بنیاد

بس ڈپو تانڈور میں تجارتی کامپلکس کا سنگ بنیاد

تانڈور ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بس ڈپو تانڈور کے احاطہ میں تجارتی کامپلکس کا سنگ بنیاد آج شام ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے رکھا ، کرایہ پر دینے کیلئے آر ٹی سی کی جانب سے ملگیاں تعمیر کی جائیں گی اس پر 6 کروڑ کا صرفہ ہوگا ۔ ساتھ ہی بس اسٹانڈ کے مشرقی حصہ میں Toilet Block کا سنگ بنیاد بھی وزیر موصوف نے رکھا جہاں 4 لاکھ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ جدید سہولتوں سے آراستہ بیت الخلا ، حمام ، مسافروں کی سہولت کیلئے مفت خدمت میں استعمال کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر بس ڈپو کے احاطہ میں جلسہ عام منعقد ہوا ۔ شری مہندر ریڈی وزیر حمل و نقل نے تقریر میں کہا کہ تلنگانہ کے تمام بس ڈپوز میں اس طرح کی سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ محترمہ وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور ، روی گوڑ زیڈ پی ٹی سی نے بھی مخاطب کیا ۔ شری گنگادھر ریجنل مینجر آر ٹی سی ، ناگ راج ای ڈی کے علاوہ محمد صادق یونین لیڈر وغیرہ نے شرکت کی ۔ کرشنا مورتی ڈپو مینجر تانڈور نے وزیر موصوف کا خیرمقدم کیا ۔ عبدالقوی کونسلر نے کارروائی چلائی۔

TOPPOPULARRECENT