Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بس کرایوں میں اضافہ کی مخالفت:ایس ایف آئی

بس کرایوں میں اضافہ کی مخالفت:ایس ایف آئی

حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا آندھراپردیش نے آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے بس کرایوں میں اضافہ کی پرزور مخالفت کی اور اضافہ شدہ بس کرایوں سے فی الفور دستبرداری اختیار کرنے کا اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ اور حکومت آندھراپردیش سے پرزور مطالبہ کیا بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا۔ مسرس وائی رامو صدر اور ایس نور محمد سکریٹری اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا آندھراپردیش کمیٹی نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہاکہ حکومت آندھراپردیش اور اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ خانگی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا تدارک کرنے میں ناکام ثابت ہوچکا ہے اور اس سے ہونے والے نقصانات کا عام آدمی پر بوجھ عائد کیا جارہا ہے۔ ان قائدین نے کہاکہ خانگی ٹور آپریٹرس اپنی من مانی طور پر گاڑیاں چلاتے ہوئے کروڑہا روپیوں کے کاروبار کررہے ہیں اور آر ٹی سی انتظامیہ کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ آندھراپردیش خاموش  تماشائی بنا ہوا ہے اور اے پی ایس آر ٹی سی اپنی اس ناکامیوں کی پردہ پوشی کرتے ہوئے آر ٹی سی کو پیش آنے والے نقصانات کا بہانہ بناکر کرایوں میں اضافہ کرکے عام آدمی پر بھاری مالی بوجھ عائد کررہا ہے۔ اے پی ایس ایف آئی قائدین نے مزید کہاکہ اب تک ہی اشیائے مایحتاج کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان کن حالات سے دوچار ہے اور اس دوران اے پی ایس آر ٹی سی نے اپنی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کرکے عوام کو مزید نئی مشکلات میں مبتلا کرچکا ہے۔ لہذا اضافہ شدہ بس کرایوں سے دستبرداری اختیار کرنے کا آر ٹی سی انتظامیہ اور حکومت آندھراپردیش سے پرزور مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT