Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بس کھائی میں گرگئی ‘ 12ہلاک 39زخمی

بس کھائی میں گرگئی ‘ 12ہلاک 39زخمی

شملہ ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس ایک گہری کھائی میں جوگیندر نگر ضلع منڈی کے پاس گذشتہ رات گرپڑی ‘ جس کی وجہ سے 12مسافر ہلاک اور دیگر 39زخمی ہوگئے ۔ بس میں 55افراد سوار تھے اوریہ ریکونگ پیو جارہی تھی جب کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔بعض زخمی کی حالت نازک ہے‘ پولیس کے بموجب 39 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 20کو جوگیندر نگر ہاسپٹل میںاور19کو پی جی آئی چندی گڑھ گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر ویر بھدرسنگھ نے آج صبح زخمیوں کی عیادت کی اور مہلوکین کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا ادا کرنے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT