Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بس کی ٹکر سے ایک شخص زخمی

بس کی ٹکر سے ایک شخص زخمی

محبوب نگر ۔ 26 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کے بس اسٹانڈ پر بس کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ ٹو ٹاؤن پولیس کے ایس آئی مرلی کے بموجب ہفتہ کی صبح کے لکشمن جو آتما کور فائر اسٹیشن میں ملازم ہے۔ ڈیوٹی پر جانے کے لئے محبوب نگر بس اسٹانڈ پہونچا اوربس کے انتظار میں پلاٹ فارم پر ٹہرے تھے کہ ایک بس جس کے ڈرائیور رجنی کانت ریڈی تھا لکشمن کو ٹکر دے دی ۔ لکشمن بس کے نیچے گر گیا اور بس کچھ دور تک گھسیٹتے ہوئے اسے لے گئی۔ وہاں موجود مسافروں نے انہیں گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی اور انہیں پھر حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔ لکشمن کے بھانجے نریش کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے ذمہ دار ڈائیور کچھ عرصہ قبل بھی بس سے ایک شخص کو ٹکر دی تھی جو فوت ہوگیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT