Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / بشارالاسد بال بال بچ گئے ، راکٹ حملوں میں فوجی افسرسمیت 4 ہلاک

بشارالاسد بال بال بچ گئے ، راکٹ حملوں میں فوجی افسرسمیت 4 ہلاک

ماسکو۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر شام بشارالاسد پر اُن کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم صدر اسد حملے میں محفوظ رہے ہیں۔صدر شام کی والدہ انیسہ مخلوف کا ان کے آبائی شہر اللاذقیہ کے القرادحہ قصبے میں جنازے کا جلوس جا رہا تھا کہ اس دوران کچھ فاصلے پر راکٹ گرے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پرآنے والے بیانات میں بتایا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد کی والدہ کے جنازے کے جلوس کو ’احرارالشام‘ نامی عسکری گروپ نے نشانہ بنایا تاہم اس کارروائی میں صدر شام محفوظ رہے البتہ ایک فوجی اہلکار سمیت کم سے کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔روسی خبر رساں اداروں کے مطابق’’احرار الشام‘‘ نے انیسہ مخلوف کے جنازے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے ’’گراڈ‘‘ میزائلوں کے ذریعہ بشارالاسد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔صدر بشارالاسد کے باڈی گارڈ میں شامل ایک اہلکار اور احمد اسماعیل نامی ایک مقامی شخص کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق القرادحہ میں انیسہ مخلوف کی نماز جنازہ کے جلوس کے دوران کم سے کم 5 راکٹس داغے گئے۔ بعض سوشل صفحات پران کی تعداد 5 سے زیادہ بتائی جاتی ہے تاہم زخمیوں کی تعداد کا صحیح علم نہ ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT