Monday , August 21 2017
Home / دنیا / بشارالاسد کا اقتدار میں رہنا کوئی اہم معاملہ نہیں: روس

بشارالاسد کا اقتدار میں رہنا کوئی اہم معاملہ نہیں: روس

روس نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کا اقتدار میں رہنا یا نہ رہنا اس کے لیے زیادہ اہم نہیں ہے۔روس کی خبررساں ایجنسی ریا نے وزارت خارجہ کا منگل کو یہ بیان جاری کیا ہے اور یہ شامی صدر کے بارے میں اس کے مؤقف میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ زخرووا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا بشارالاسد کو بچانا روس کا اصولی معاملہ ہے تو انھوں نے کہا کہ ”بالکل ایسا نہیں،ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بشارالاسد کو رہنا چاہیے یا نہیں”۔ترجمان کے مطابق روس نے جزوی طور پر اس بات سے بھی اتفاق کیا ہے کہ شامی حزب اختلاف کے کس دھڑے کو بحران کے حل کے لیے امن مذاکرات کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔روس کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ شام کے بارے میں دو جہت حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔وہ خانہ جنگی کا شکار ملک میں بشارالاسد کے مخالف باغی گروپوں پر بمباری کررہا ہے اور دوسری جانب وہ اس جنگ کے خاتمے کے لیے امن عمل میں بھی شریک ہے۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے بدھ کو ماسکو میں شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا سے ملاقات کریں گے۔شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گذشتہ جمعہ کو مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔

TOPPOPULARRECENT