Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / بشارالاسد ’’کٹردہشت گرد‘‘ : برطانیہ

بشارالاسد ’’کٹردہشت گرد‘‘ : برطانیہ

لندن ۔ 16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)  صدر شام بشارالاسد ’ کٹر دہشت گرد ‘ ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ روس کو اس کا احساس ہوجائے اور وہ خواب غفلت سے عملی طور پر بیدار ہوجائے ۔ وزیر خارجہ برطانیہ بورس جانسن نے کہا کہ روس کیلئے اب وقت آگیا ہے کہ وہ حقیقت کا سامنا کرے ۔ روزنامہ ’’ سنڈے ٹیلیگراف‘‘ کے ایک مضمون میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ بشارالاسد نے کیمیائی ہتھیار اس لئے استعمال کئے کہ وہ نہ صرف ہولناک اور اندھا دھند ہلاک کرنے والے بلکہ دہشت انگیز ہوتے ہیں ۔ اس طرح بشارالاسد کو بھی ایک کٹر دہشت گرد قرار دیا جاسکتا ہے ‘ کیونکہ انہوں نے انتقام کی پیاس میں اس بات کا بھی خیال نہیں رکھا کہ یہ ان کی مقبولیت کیلئے نقصاندہ ہوگا ۔ وہ اقتدار کے نشہ میں چور ہیں لیکن اب بھی ان کیلئے وقت ہے کہ وہ حقیقت کا احساس کریں ۔ وزیر خارجہ برطانیہ نے کہا کہ G-7 روس اور شام پر تحدیدات کی تائید سے قاصر رہے ‘ چنانچہ قابل مذمت ہیں ۔ ادلیب پر شام کے کیمیائی حملہ سے کئی افراد ہلاک ہوئے اور بین الاقوامی سطح پر بشارالاسد کی مذمت کی گئی ۔ برطانیہ ‘ امریکہ اور ان کے اہم حلیف یہ خیال رکھتے ہیں کہ روس کو اب حقیقت کا احساس کرلینا چاہیئے کیونکہ بشارالاسد خود اپنے عوام کے خلاف زہریلی گیس استعمال کررہے ہیں جس پر 100سال سے زیادہ عرصہ سے امتناع عائد ہے ۔ شامی پناہ گزینوں کو حکومت کے زیر قبضہ شہروں میں خودکش بم حملہ ہوا جس سے 45سے زیادہ افراد کل ہلاک ہوگئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT