Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / بشارالاسد کی بیدخلی کیلئے اصرار غیرحقیقت پسندانہ: ترکی

بشارالاسد کی بیدخلی کیلئے اصرار غیرحقیقت پسندانہ: ترکی

داؤس۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے آج کہا کہ شامی تصادم کی صدر بشارالاسد کے بغیر یکسوئی کیلئے اصرار اب حقیقت پسندنہ نہیں رہا ہے۔ انقرہ نے گذشتہ سال کہا تھا کہ شام کے مسئلہ میں بشارالاسد بھی ایک اہم عنصر ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہیکہ ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے کھلے عام کہا ہیکہ اس تنازعہ کی یکسوئی کیلئے متحارب صدر کی سبکدوشی کیلئے اصرار کرنا اب غیرحقیقت پسندانہ ہوگا۔ ترکی کے نائب وزیراعظم محمد سمسیک نے داؤس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں لچکدار اور حقیقت پسند ہونا چاہئے۔ زمینی حالات میں ڈرامائی تبدیلی ہوئی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ترکی اب اس مسئلہ پر بشارالاسد کے بغیر کسی حل کیلئے اصرار نہیں کرسکتا کیونکہ یہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے‘‘۔ ترکی جو بشارالاسد کا کٹر مخالف ہے اور ان کی بیدخلی کیلئے مارچ 2011ء سے جاری  لڑائی میں شامی باغیوں کی تائید کرتا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT