Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / بشارالاسد کی دفاع میں کئی ایرانی ہلاک

بشارالاسد کی دفاع میں کئی ایرانی ہلاک

تہران۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاسداران انقلاب کے کرنل کے عہدے کے ایک افسر سمیت متعدد فوجی شام کے شمالی شہر حلب میں صدر بشار الاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے باغیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ایران کی ’اہلبیت‘ خبر رساں ایجنسی کی مطابق جمعرات اور جمعہ کے ایام میں جنوبی حلب میں لڑائی کے پاسداران انقلاب کے آرمرڈ بریگیڈ کے ’’الرضا بٹالین‘‘ سے تعلق رکھنے والے کرنل علی منصوری کئی دوسرے فوجیوں سمیت ہلاک ہوئے۔ مقتول کرنل منصوری کا آبائی تعلق ایران کے شہر نیشا پور سے بتایا جاتا ہے۔کرنل علی منصوری حالیہ چند ایام میں شام میں ہلاک ہونے والے پانچویں سینیرایرانی افسر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT