Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / بشارالاسد کے تعلق سے روس کا موقف تبدیل

بشارالاسد کے تعلق سے روس کا موقف تبدیل

ماسکو ۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس نے صدر شام بشارالاسد کی تائید کے موقف سے انحراف کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی موجودگی یا اقتدار سے بیدخلی کو وہ اصولی طور پر زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔ روس کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ ذکاروف سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ماسکو کیلئے یہ انتہائی اہم ہے کہ بشارالاسد اقتدار پر برقرار رہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، ہم نے کبھی یہ بات نہیں کی ہے۔ ہمارا یہ موقف ہے کہ شام میں اقتدار کی تبدیلی ایک مقامی یا زیادہ سے زیادہ علاقائی مسئلہ ہے۔ صرف شام کے عوام ہی صدر کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT