Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / بشار الاسد کابینہ سے داعشی خاتون وزیرکی برخاستگی

بشار الاسد کابینہ سے داعشی خاتون وزیرکی برخاستگی

دمشق ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صدر بشار الاسد نے بڑھتی ہوئی گرانی اور ملک میں جاری خونریز خانہ جنگی کے تناظر میں اپنی کابینہ کے دو وزراء کو برخاست کردیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ریما قادری کو ندہ الشماط کی جگہ سماجی امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق جمال شاہین کو حسن صفا کی جگہ وزیر تجارت مقرر کیا گیا ہے۔ کندہ الشماط الموالیہ نامی ساحلی علاقے میں بشار الاسد کے حامیوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہیں داعش کی وزیرکا لقب دیا جانے لگا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ خانہ جنگی کی وجہ سے بیدخل ہونے والے حکومت مخالفین کا بہت خیال رکھتی ہیں اور رمضان المبارک میں انہیں لذیذ کھانے’ پیش کرتی رہی ہیں۔ الشماط کے مخالف حکومت نواز حلقوں نے خاتون وزیر کے خلاف اپنے پروپیگنڈہ میں رنگ بھرنے کے لئے ایک ایسی تصویر شائع کی جس میں گوشت سے بھرے تھال اور ساتھ میں پھلوں کی ٹوکری بھی تھی۔ اس تصویر کے ساتھ تحریر کیپشن کے مطابق یہ لوازمات الغوطہ الشرقیہ سے بے دخل ہونے والے اپوزیشن کے حلقوں کو سماجی امور کی وزیر کی جانب سے پیش کئے گئے۔ الغوطہ الشرقیہ کی بڑی اکثریت مسلح گھرانوں پر مشتمل ہے۔ یاد رہے میڈیا نے متذکرہ تصویر کے بارے میں اپنی خبر میں واضح کیا تھا کہ تصویر میں دکھایا جانے والے پرتکلف کھانا نہ تو کسی سرکاری عہدیدار کے لئے تھا اور نہ ہی اسے کسی اپوزیشن کو پیش کیا جانا مطلوب تھا۔ یہ تصویر کسی بڑے ہوٹل کے ڈائننگ ہال میں بنائی گئی تھی اور اسے کندہ الشماط کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT