Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنے کا مشورہ نہیں دیا گیا : روس

بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنے کا مشورہ نہیں دیا گیا : روس

ماسکو۔ 23 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی ذرائع ابلاغ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ولادی میر پیوٹن کے شام کیلئے خصوصی ایلچی نے چند ہفتے قبل صدر بشارالاسد سے ملاقات میں ان سے حکومت چھوڑنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔خبر رساں ایجنسی’’ٹاس‘‘ کے مطابق ماسکو کا شام میں صدر اسد کے حوالے سے موقف واضح ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ روس صدر بشارالاسد کو حکومت چھوڑنے کی تجویز نہیں دے گا۔ ’’ٹاس‘‘ نے کریملین کے ترجمان دیمتری بیسکوف کا ایک بیان نقل کیا جس ہے جس میں انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ روسی مندوب نے صدر اسد سے حکومت چھوڑنے کی کوئی بات کی تھی۔خیال رہے کہ اخبار ’’فائننشل ٹائمز‘‘ نے اپنے ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ روس کے ملٹری انٹلیجنس نے پچھلے سال شام کے دورے کے دوران صدر بشارالاسد سے ملاقات کی تھی جس میں ان سے حکومت سے علحدہ ہونے کی تجویز پیش کی تھی تاہم صدر شام نے سخت غصے میں ان کی تجویز مسترد کردی تھی۔

TOPPOPULARRECENT