Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / بشار الاسد کو روس ہی میں رہ جانا چاہئے: ترک وزیر اعظم

بشار الاسد کو روس ہی میں رہ جانا چاہئے: ترک وزیر اعظم

انقرہ ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے صدر بشار الاسد کے پہلے غیر ملکی دورے پر روس جانے کے حوالے سے ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے کہا ہے کہ اگر اسد شامی عوام کی بہتری چاہتے ہیں تو انہیں روس میں رہ جانا چاہئے۔ ترک وزیراعظم نے آج کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شامی صدر روس میں اپنا قیام بڑھا دیں تاکہ اس طرح شامی عوام کو کچھ راحت ملے اور شام میں سیاسی تبدیلی کا عمل شروع ہو سکے۔ اوگلو نے یہ بات آج انقرہ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہی کہ بشارالاسد کے روس کے دورہ اور منگل کو اسد کی ماسکو میں روسی ہم منصب پوٹن سے ملاقات پر ترکی کا ردعمل کیا ہے؟ اس پر اوگلو نے کہا، ’بہتر ہو گا کہ اسد ماسکو میں طویل عرصہ قیام کریں۔ اس طرح شامی باشندوں کو کچھ سکون ملے گا۔ حقیقت میں بشار الاسد کو اسلئے روس میں رہنا چاہئے کہ شام میں سیاسی تبدیلی کا آغاز ہو سکے۔‘

TOPPOPULARRECENT