Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / بشار الاسد کی اہلیہ کا ذاتی محافظ ہلاک

بشار الاسد کی اہلیہ کا ذاتی محافظ ہلاک

دبئی۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت کے زیرانتظام میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء کے ذاتی محافظ ’’علاء مخلوف‘‘ کو ہفتہ کے روز دارالحکومت دمشق میں ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ مخلوف کی ہلاکت کے حوالے سے بشار کے ہمنواؤں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔ ان الزامات کے مطابق علاء مخلوف کی گاڑی کو دھماکا خیز آلے کے ذریعہ تباہ کرنے کے پہلے ذمہ دار سرکاری فوج کی انٹیلجنس کے بعض افسران ہیں۔ ’’ احرار علویین‘‘ تحریک نے کارروائی کی ذمہ داری قبول کی اور مزید کارروائیوں کی دھمکی بھی دی ۔

TOPPOPULARRECENT