Wednesday , September 27 2017
Home / Top Stories / بشار اور نصر اللہ کی خیمے میں خفیہ ملاقات ؟

بشار اور نصر اللہ کی خیمے میں خفیہ ملاقات ؟

بیروت ۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) لبنانی روزنامے ’’ الدیار‘‘ نے جمعے کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’’حزب اللہ‘‘ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے شام اور لبنان کے درمیان سرحد پر شامی صدر بشار الاسد سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بشار اور نصر اللہ نے مقررہ مقام تک پہنچنے کیلئے خفیہ راستوں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں دونوں شخصیات نے ایک ’خیمے‘ میں ملاقات کی جہاں فریقین کے ساتھ چند ساتھیوں کے سوا کوئی نہ تھا۔اس حوالے سے اردن میں شامی حکومت کے سابق سفیر بہجت سلیمان نے فیس بک پر تبصرے میں خبر کے’’ذریعے‘‘ پر شکوک کا اظہار کیا تاہم اس کی تردید نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بشار الاسد کے حامیوں کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ انہیں فضائی بمباری کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، شامی صدر کے سکیورٹی اقدامات کی پیچیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہاں تک کہ بشار اپنی کابینہ سے بھی دوری اختیار کر چکے ہیں جب کہ مغربی میڈیا کے ساتھ ان کا خصوصی بیورو رابطہ رکھتا ہے۔ بشار الاسد کا فیس بک پیج ان کے بارے میں خبروں کی فراہمی کے واسطے شامی صدر کا سرکاری ذریعہ بن چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT