Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / بشریٰ فاطمہ کو کھیلو انڈیا ٹیم چمپین شپ میں سلور میڈل

بشریٰ فاطمہ کو کھیلو انڈیا ٹیم چمپین شپ میں سلور میڈل

حیدرآباد۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارتِ اُمور نوجوانان اور شعبہ اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ کھیلو انڈیا کے تحت اسٹیٹ لیول کھیلو انڈیا بیاڈمنٹن مقابلوں میں بشریٰ فاطمہ کو ٹیم چمپین شپ میں سلور میڈل حاصل ہوا ہے۔ بشریٰ فاطمہ بنت محمد مسیح الدین نے حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈیا 17 زمرہ میں بہترین مقابلہ کیا اور خطابی مقابلہ میں انہیں ایک قریبی شکست برداشت کرنی پڑی۔ یاد رہے کہ سینٹ اینس وجئے نگر کالونی کی طالبہ اِس وقت کوچ سید محمد عارف کی سرپرستی میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے رہی ہیں۔ درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ کوچ اُن شخصیتوں میں شامل ہیں جنہوں نے سائنا نہوال کو بھی ابتدائی مرحلے میں کوچنگ دی تھی۔ بشریٰ فاطمہ مسلسل بہتر مظاہرہ کا سلسلہ جاری رکھے ہے جیسا کہ انہیں کئی ایک مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل ہوئی ہیں،

TOPPOPULARRECENT