Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بشمول پاکستان تمام ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی کی فراہمی یقینی

بشمول پاکستان تمام ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی کی فراہمی یقینی

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کا فیصلہ پاکستان پر منحصر ، بی سی سی آئی اپنی ذمہ داری نبھائے گی : راجیو شکلا
نئی دہلی ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی نے 8 مارچ سے ہندوستان میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ۔ 20 ٹورنمنٹ کے دوران پاکستان کو بلا نقص بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ قبل ازیں پاکستان نے سکیورٹی وجوہات بتاتے ہوئے اس ٹورنمنٹ سے علحدہ ہوجانے کی دھمکی دی تھی ۔ حکومت ہند اور بی سی سی آئی کی جانب سے سکیورٹی کے بارے میں تحریری تیقن دینے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان کے مطالبہ سے متعلق ایک سوال پر بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار اور آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا نے کہاکہ 8 مارچ سے شرعو ہونے والے ٹورنمنٹ کیلئے بشمول پاکستان تمام ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جایء گی ۔ جہاں تک بی سی سی آئی کا تعلق ہے بشمول پاکستان تمام ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔ انھیں ( پی سی بی کو ) سکیورٹی کے بارے مںے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اب یہ فیصلہ پی سی بی پر منحصر ہے (اگر وہ آئیں یا نہ آئیں ) اس کیلئے وہ آئی سی سی کو جواب دہ ہوں گے ۔ پی سی بی کو اس مسئلہ پر فیصلہ کرنا چاہئے ۔ بہرحال ہم اُن کے تمام کھلاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے ‘‘ ۔ پی سی بی کی جانب سے حکومت ہند سے تیقن کی طلبی کے بارے میں راجیو شکلا نے جواب دیا کہ ’’ آیا کس طرح ہم حکومت کی طرف سے کچھ کہہ سکتے ہیں‘‘ ۔ ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں 19 مارچ کو ایک ہند۔ پاک میچ کے بارے میں بھی غیریقینی ہے کیونکہ جنوری کے دوران پٹھان کوٹ میں ہوئے دہشت گرد حملے کے پیش نظر ریاستی حکومت وہاں میچ کے انعقاد کی مخالف ہے لیکن بی سی سی آئی کے سکریٹری اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ شرما نے چیف منسٹر ویربھدرسنگھ سے ملاقات کے بعد کہا کہ انھیں اس پُرفضا پہاڑی علاقہ میں میچ کے انعقاد کی اُمید ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT