Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بشیر باغ پر ریالی ، دھرنا ، وزیراعظم کا پتلا نذر آتش

بشیر باغ پر ریالی ، دھرنا ، وزیراعظم کا پتلا نذر آتش

نوٹوں پر پابندی سے عام آدمی کو مشکلات ، بائیں بازو قائدین
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : تین بائیں بازو جماعتوں ایس یو سی آئی ، ایم سی پی آئی ( یو ) اور سی پی آئی ( ایم ایل نیو ڈیموکریسی ) نے ملک میں نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کے مرکز کے فیصلہ کے خلاف بشیر باغ کراس روڈ پر آج ایک ریالی نکالی اور دھرنا دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا علامتی پتلا نذر آتش کیا ۔ ان جماعتوں کے حامیوں نے وزیراعظم اور بی جے پی کے خلاف نعرے بلند کیں ۔ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے بائیں بازو قائدین کرنسی کو بند کردینے سے عام آدمی ، کسانوں یومیہ مزدوروں کو پیش آنے والی مشکلات پر وزیراعظم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا اچانک اعلان سے عوام کو شدید پریشانی لاحق ہے ۔ ان قائدین نے استفسار کیا مرکزی حکومت کالا دھن کے ذمہ دار بڑے صنعت کاروں ، حوالہ ڈیلرس ، تاجرین ، کارپوریٹ ، گھرانوں کے خلاف کیوں قانونی کارروائی کا آغاز نہیں کرتی ۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ بینکوں کے روبرو کھڑے عوام کی مشکلات کو دور کرنے فی الفور اقدامات روبہ عمل لائیں جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT