Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / بشیر ہاٹ میں کشیدگی، پولیس کی شلباری ، دارجلنگ میں بند جاری

بشیر ہاٹ میں کشیدگی، پولیس کی شلباری ، دارجلنگ میں بند جاری

بی جے پی کا دورۂ 24 پرگنہ، بایاں بازو ۔ کانگریس کا آج فساد زدہ علاقے کا دورہ
کولکتہ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ میں کشیدگی کی اطلاع ملی۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شل داغے اور لاٹھی چارج کیا جبکہ ریاستی حکومت نے بعض تنظیموں پر عوام کو اُکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اُن پر امتناع کرنے کا فیصلہ کیا۔ بی جے پی کا ایک وفد کل بدوریا کے علاقے کا جو فساد سے متاثرہ ہے، کل دورہ کرے گا۔ کل ہی بایاں بازو اور کانگریس کے مشترکہ وفد کا اِس علاقے کا دورہ مقرر ہے۔ دریں اثناء علیحدہ گورکھا لینڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے دارجلنگ ہلز کے علاقے میں بند منایا جس کی وجہ سے دارجلنگ ہلز میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بشمول دوکانیں بند رہیں۔ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔ دوکانوں کو نقصان پہنچایا گیا اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ نوجوانوں کی گرفتاری کے باوجود دو فرقوں کے افراد کی باہمی جھڑپیں جاری رہیں۔ جی جے ایم کی جانب سے علیحدہ گورکھا لینڈ مسئلہ پر احتجاج اور بند جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT