Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بعد از مرگ اعضاء کو بطور عطیہ دینے کا پیشکش

بعد از مرگ اعضاء کو بطور عطیہ دینے کا پیشکش

ٹی آر ایس رکن اسمبلی اے جیون ریڈی کا اسمبلی میں اعلان
حیدرآباد۔/24مارچ، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن اسمبلی اے جیون ریڈی نے بعد از مرگ اپنے اہم اعضاء کو بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعشوں کے اہم اعضاء کے عطیئے اور پیوند کاری سے متعلق سوال پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے جیون ریڈی نے یہ اعلان کیا۔ وزیر صحت لکشما ریڈی اور ایوان میں موجود دیگر ارکان نے ان کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے جذبہ خیرسگالی اور انسانی ہمدردی کی ستائش کی۔ وزیر صحت نے نعشوں کے اہم اعضاء کے عطیئے اور پیوند کاری سے متعلق اعداد و شمار پیش کئے۔ انہوں نے بتایا کہ 2013 سے مارچ 2017 تک جملہ 1297 اہم اعضاء کا عطیہ دیا گیا جس میں گردے 539 ، جگر 302 ، قلب 34 ، پھیپھڑے 6 اور دیگر اعضاء شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیون دان ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کے تحت یہ پیوند کاری کی گئی

TOPPOPULARRECENT