Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / بعض قائدین کم وقت میں خود کو عظیم ثابت کرنے کوشاں: سونیا گاندھی

بعض قائدین کم وقت میں خود کو عظیم ثابت کرنے کوشاں: سونیا گاندھی

نئی دہلی 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے ہندوستان کو متحد رکھنے اور یہاں کی تہذیب کا تحفظ کرنے کے لئے اندرا گاندھی کی قربانیوں کو خراج پیش کیا اور کہاکہ خود کو کم وقت میں عظیم ثابت کرنے کے لئے بعض قائدین ملک کی بنیادوں اور اس کے قومی تشخص کی وقعت کو گھٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اندرا گاندھی صد سالہ لکچر سے خیرمقدمی خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہاکہ اُنھوں نے ہندوستان، اُس کی تہذیب اور اُس کے اقدار  کے بارے میں اندرا گاندھی سے سیکھا اور اپنا ابتدائی سیاسی سبق اُنھیں سے حاصل کیا۔ انھوں نے ملک کو متحد اور کثرت میں وحدت کا تحفظ کرنے کے لئے جو قربانیاں دیں اُسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج بعض ایسے قائدین بھی ہیں جو کم وقت میں خود کو عظیم ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اِس کے لئے وہ ہماری قومی شناخت کے حامل قائدین اور ملک کی بنیادوں کو ختم کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT