Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / بعض لوگ ذرا سی کامیابی پر متکبر ہوجاتے ہیں : راہول

بعض لوگ ذرا سی کامیابی پر متکبر ہوجاتے ہیں : راہول

نئی دہلی ۔ 19 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ بعض لوگ ذرا سی کامیابی ملتے ہی بدل جاتے ہیں اور تکبر کی روش اختیار کرتے ہیں۔ اُن کا یہ تبصرہ نریندر مودی پر بالواسطہ تنقید سمجھا جارہا ہے۔ آج ٹکنو کریٹ سام پٹروڈا کی کتاب کی رسم اجراء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پٹروڈا نے ٹیلی کام انقلاب برپا کیا ۔ وزیراعظم ( راجیوگاندھی ) کے ساتھ کام کیا ، نالج کمیشن سے وابستہ رہے لیکن ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ اس کے برعکس ایسے بھی لوگ ہیں جو ذرا سی کامیابی پر متکبر ہوجاتے ہیںاور لوگوں کی عزت نہیں کرتے ۔

TOPPOPULARRECENT