Wednesday , June 28 2017
Home / ہندوستان / بعض مدت کے اکاؤنٹس کو آدھار سے مربوط کرنیکا 30 اپریل تک موقع

بعض مدت کے اکاؤنٹس کو آدھار سے مربوط کرنیکا 30 اپریل تک موقع

نئی دہلی ، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جولائی 2014ء تا اگست 2015ء کھولے گئے کھاتوں کو ’آپ کے کسٹمر کو جانئے‘ (KYC) تفصیلات اور اُن کے آدھار نمبر بینکوں اور اقتصادی اداروں کو 30 اپریل تک جمع کرانا ہوگا اور ایف اے ٹی سی اے قواعد (فارن ٹیکس کمپلائنس ایکٹ) کے ساتھ تعمیل کرنے کیلئے ازخود تصدیق کرنا پڑے گا، ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے یہ بات کہی ہے۔ اگر نئی قطعی مہلت تک اکاؤنٹ ہولڈرس تفصیلات پیش کرنے اور خود کی طرف سے تصدیق سے قاصر رہیں تو بینکوں اور فینانشیل انسٹی ٹیوشنس کے پاس کھاتوں پر روک لگادینے کا اختیار حاصل رہے گا۔ جب وہ تفصیلات پیش کریں تب اپنے اکاؤنٹس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کا اطلاق وہ کھاتوں پر ہے جو ایف اے ٹی سی اے قواعد کے دائرۂ کار میں آتے ہیں۔ انڈیا اور امریکہ کی جانب سے دستخط کئے گئے فارن اکاؤنٹ ٹیکس کمپلائنس ایکٹ کی تعمیل کیلئے بینکوں اور اقتصادی اداروں سے سیلف سرٹفکیشن حاصل کرنے اور مناسب سرگرمی ایسے تمام انفرادی اور کمپنی کھاتوں کیلئے انجام دینے کہا گیا ہے جو یکم جولائی 2014ء تا 31 اگسٹ 2015ء کھولے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT