Thursday , July 27 2017
Home / عرب دنیا / بغداد بم دھماکہ میں 23 افراد ہلاک :عراق

بغداد بم دھماکہ میں 23 افراد ہلاک :عراق

بغداد ۔20 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بغداد میں ایک خودکش کار بم دھماکے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ دیگر 45 زخمی ہیں۔ عراق کے سرکاری عہدیداروں کے بموجب یہ خودکش کار بم دھماکہ بغداد کے جنوب مغربی مضافاتی علاقہ امیل میں پولیس اور دواخانہ کے ارکان عملہ کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا ۔ کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بغداد میں قبل ازیں دھماکے دولت اسلامیہ کی جانب سے کئے جاتے رہے ہیں جو موصل میں عراق کی سرکاری فوج سے برسرجنگ ہے ۔ عراق نے مشرقی موصل کی جنوری میں مکمل طورپر آزادی کا اعلان کردیا ہے اور اب زیادہ گنجان آباد مغربی موصل کی آزادی کیلئے جنگ کررہی ہے ۔ عراقی فوجی قدیم شہر موصل کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اندیشہ ہے کہ اس پر قبضہ سے پہلے انتہائی ہولناک جنگ ہوگی ۔ عسکریت پسندوں نے اپنی مسلسل شکستوں کے بعد حملوں میں شدت پیدا کردی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT