Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / بغداد میں خودکش کار بم دھماکہ: 12 افراد ہلاک ،20زخمی

بغداد میں خودکش کار بم دھماکہ: 12 افراد ہلاک ،20زخمی

بغداد۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد میں چہارشنبہ کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر کار بم دھماکہ کر دیا۔ بغداد کے شمال مشرقی داخلی راستے کے نزدیک الحسینیہ اور الشعب کے علاقوں کے درمیان ہوئی اس کارروائی کے نتیجے میں 12  افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ یہ داخلی راستہ عراقی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بھیڑ کی جگہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں روزانہ مختلف نوعیت کی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جاتی ہیں۔یہ قطاریں دیالی صوبے کی سمت کئی کلومیٹر تک پھیلی ہوتی ہیں۔ بڑی گاڑیوں کے علاوہ خانگی گاڑیوں اور ٹیکسیوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔یہ دو  روز کے اندر اپنی نوعیت کا دوسرا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز بغداد کے شمالی علاقے الراشدیہ کی سبزی منڈی میں ہوئے ایک کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT