Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / بغداد میں دو خود کش بم حملے 13 افراد ہلاک: 37 زخمی

بغداد میں دو خود کش بم حملے 13 افراد ہلاک: 37 زخمی

بغداد 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بغداد میں دو خود کش بم حملوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان دونوں نے دھماکو مادوں کی لدی گاڑیوں کو اپنے ساتھ دھماکہ سے اڑا لیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔کہا گیا ہے کہ یہ حملے مقامی وقت کے مطابق شام 5.30 بجے عدن اسکوائر پر ہوئے جو خادمیہ کی سمت جانے والی اہم شاہراہ سے مربوط ہے ۔ اس شاہراہ پر ہفتہ کو زائرین کی کثیر تعداد سفر کرتی ہے ۔ ایک پولیس کرنل نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ایک خودکش کار بم حملہ تھا ۔ جبکہ دوسرے حملہ میں ایک بابار نے خود کشی جیکٹ کے ساتھ یہ کارروائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں حملوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 37 زخمی ہیں۔ خادمیہ ہاسپٹل کے ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد کی توثیق کی ہے ۔ عدن اسکوائر پر اکثر و بیشتر حملے ہوتے رہتے ہیں۔ فبروری میں یہاں کئے گئے ایک بم حملہ میں زائد از 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT