Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / بغداد کی مارکٹ میں بم دھماکے ، 38 ہلاک

بغداد کی مارکٹ میں بم دھماکے ، 38 ہلاک

بغداد ۔ /28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی بغداد کے مارکٹ میں آج دہشت گردوں نے دو بم حملے کئے جس میں 38 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معیاں نے بتایا کہ پہلا بم پرہجوم مریدی مارکٹ واقع صدر سٹی میں ہوا جس کے چند منٹ بعد ایک خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب پہلے بم دھماکے کے مقام پر لوگ جمع ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں میں 38 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے ۔ محمودیہ ٹاؤن میں جو جنوبی بغداد سے 30 کیلو میٹر دور واقع ہے ایک اور بم دھماکے میں تین دکاندار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ آئی ایس سے ملحق عماق خبر رساں ایجنسی نے بعد ازاں صدر سٹی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT