Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / بغداد کے جنوب میں خودکش کار دھماکہ ، 47ہلاک

بغداد کے جنوب میں خودکش کار دھماکہ ، 47ہلاک

People gather at the site of a bomb attack at a checkpoint in the city of Hilla, south of Baghdad, March 6, 2016. REUTERS/Alaa Al-Marjani

حلہ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے جنوب میں واقع الحلہ شہر کے باہر پُرہجوم چیک پوائنٹ پر کار بم دھماکہ ہوا جس میں تقریباً 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ بم دھماکہ کے ذریعہ حلہ کے شمال میں واقع چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں 47افراد ہلاک 50 زخمی ہوئے۔ سوشیل میڈیا پر تصاویر میں چیک پوائنٹ کے قریب تباہی کے مناظر دکھائی دے رہے تھے، جہاں سکیورٹی چیکنگ کی بناء کاریں دن کے وقت قطار میں اور ایک دوسرے سے کافی قریب موجود تھیں۔ حلہ ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ تقریباً 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT