Monday , June 26 2017
Home / عرب دنیا / بغداد کے نخلستانی مستقر پر خودکش حملہ، 8 جاں بحق

بغداد کے نخلستانی مستقر پر خودکش حملہ، 8 جاں بحق

کربلا ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے جنوب میں ایک نخلستانی مستقر میں شاذونادر ہونے والے ایک خودکش حملہ میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے۔ عراقی عہدیداروں کے مطابق حملہ عین التمر نامی مستقر میں ہوا جہاں 6 خودکش حملہ آور موجود تھے۔ تاہم سیکوریٹی فورسیس نے ایک یا دو خودکش حملہ آوروں کو جو اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑانے والے تھے، ایسا کرنے سے پہلے ہی ڈھیر کردیا تاہم دیگر نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ دریں اثناء کربلا صوبائی کونسل کے رکن معصوم التمیمی نے بتایا کہ چھ خودکش حملہ آور ہلکے پھلکے ہتھیاروں اور دھماکو اشیاء سے لیس تھے جنہوں نے عین التمر میں دراندازی کی کوشش کی۔ تاہم سیکوریٹی فورسیس نے انہیں للکارا۔ کچھ دیر کی جھڑپ کے بعد وہ الجہاد علاقہ تک پہنچ گئے اور ڈیٹونیٹر کے ذریعہ دھماکہ کیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حالانکہ اب تک ان حملوں کی کسی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاکہ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ عراق میں وقتاً فوقتاً خودکش حملے کروانے میں دولت اسلامیہ کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT