Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بغیر اجازت دکان کے غلہ سے پیسوں کا استعمال شوہر کی ڈانٹ پر بیوی کی خودکشی

بغیر اجازت دکان کے غلہ سے پیسوں کا استعمال شوہر کی ڈانٹ پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 8 اگست (سیاست نیوز) شوہر کی بنا اجازت پیسوں کا استعمال ایک خاتون کی موت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 38 سالہ رانی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رانی کنٹلور ولیج کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی۔ اس خاتون کے شوہر کی کرانہ دکان ہے اور 6 اگست کو اس خاتون نے اپنے شوہر کی بغیر اجازت دکان کے غلہ سے رقم نکال کر استعمال کرلیا۔ اس بات کا علم ہونے پر شوہر نے اس خاتون کو ڈانٹ ڈپٹ کیا، جس سے دلبرداشتہ خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT