Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بغیر دوا انجیکشن اور آپریشن امراض کا علاج

بغیر دوا انجیکشن اور آپریشن امراض کا علاج

کریم نگر /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدولا بالاکرشنا اعزازی سکریٹری انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی اطلاع کے بموجب کریم نگر میں پہلی بار انڈین کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام کیرو پراکٹک کلینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مختلف امراض کمر کا درد ، گردن کا درد ، بلڈ پریشر ، ذیابطیس ، کولسٹرال ، جتنی مسائل اور بانجھ پن وغیرہ کا علاج مختلف جسمانی اعضاء کی نسوں پر دباؤ ڈال کر ہلکی سی ورزش اور صحت مند تغذیہ کے ذریعہ کیا جاتا ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہوتا ۔ ڈاکٹر شاہد بیگ جو قبل ازیںامریکہ میں ماہر کیروپراکٹک ڈاکٹر کے پاس دس سال کے طویل عرصہ تک خدمات انجام دینے کے بعد اپنے وطن میں خدمت خلق کے جذبہ کے تحت خدمات انجام دینا چاہتے ہیں موصوف سے فون نمبر 0878645199 اور سیل نمبر 9515979833 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT