Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ بسیں چلانے پر فوجداری کارروائی

بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ بسیں چلانے پر فوجداری کارروائی

اسکولس انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : فٹنس سرٹیفیکٹ کے بغیر بسیں چلانے والے اسکولس انتظامیہ کے خلاف ان کی لاپرواہی پر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے فوجداری مقدمات دائر کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ ریاست میں نصف اسکول بسیں فٹنس سرٹیفیکٹ کے بغیر چلائی جارہی ہیں ۔ کریم نگر جیسے اضلاع میں تو 75 فیصد اسکول بسیں فٹنس سرٹیفیکٹ کے بغیر چلائی جارہی ہیں ۔ سابق میں فٹنس سرٹیفیکٹ کے بغیر چلائی جانے والی بسیں ضبط کی جاتی تھیں اور دو ہزار روپئے تک جرمانہ وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا جاتا تھا ۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اسکول بسوں کی فٹنس چیکنگ شروع کردی ہے ۔ جن کے پاس فٹنس سرٹیفیکٹس نہیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ اب ایسی بسوں کو ضبط کرلیا جائے گا اور ان کے پرمٹ منسوخ کردئیے جائیں گے ۔ مینجمنٹ کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے ۔ بغیر فٹنس والی بسیں چلانے والے ڈرائیورس کے لائسنس 3 ماہ کے لیے معطل کردئیے جائیں گے ۔ حیدرآباد میں 14 سو اسکول بسیں چلائی جاتی ہیں ان میں 960 بسوں کے پاس فٹنس سرٹیفیکٹ ہے ۔ ورنگل میں ایک ہزار 732 اسکول بسیں چلائی جاتی ہیں ۔ 437 بسوں کو فٹنس سرٹیفیکٹ حاصل ہے ۔ کریم نگر میں چلائی جارہی 2 ہزار 191 اسکول بسوں میں صرف 542 بسوں کو فٹنس سرٹیفیکٹ حاصل ہے ۔ عادل آباد میں 807 بسوں میں 218 بسوں کو فٹنس سرٹیفیکٹ حاصل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT