Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بغیر ٹکٹ سفر پر 184 افراد کے خلاف جرمانہ

بغیر ٹکٹ سفر پر 184 افراد کے خلاف جرمانہ

شمس آباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن میں ریلوے کمرشیل عہدیداروں کی قیادت میں چار مختلف ٹیموں نے 14 ریل میں مسافرین کی تلاشی لینے پر جملہ 184 افراد بغیر ٹکٹ سفر کرتے پکڑے گئے جس پر انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ۔ عمدہ نگر تا فلک نما ، کاچی گوڑہ اور سکندرآباد جانے والی ٹرینوں میں تلاشی لی گئی ۔ جس میں زیادہ تر افراد ترکاری فروش ہوتے ہیں جو روزانہ شمس آباد سے ترکاری خرید کر حیدرآباد کا سفر ٹرین کے ذریعہ کرتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT