Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی

صرف 6 ماہ میں 9.33 لاکھ کسیس درج کئے گئے
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سڑک حادثات کی روک تھام اور جانوں کے اتلاف سے بچانے کے لیے ٹرافک پولیس نے عوام کو ٹرافک قواعد پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایات بار بار جاری کررہی ہے اس کے باوجود عوام کی جانب سے ٹرافک قواعد کی خلاف ورزی جاری ہے ۔ جس کے نتیجہ میں حادثات سے دوچار ہونے پر عوام خود اپنا جانی نقصان کررہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دوسروں کو بھی مصائب سے دوچار کررہی ہے ۔ ٹرافک پولیس کے قواعد کے مطابق دوپہیہ والی گاڑیاں چلانے والے سر پر ہیلمٹ اور کار چلانے والے سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنا لازمی ہے ۔ اس کے برخلاف بغیر ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کے گاڑیاں چلانے والے حادثاتی موت مر رہے ہیں ۔ اس لیے ٹرافک پولیس نے خصوصی طور پر بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم چھیڑ رکھی ہے اور حالیہ 6 ماہی عرصہ میں پولیس نے بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف 9.33 لاکھ مقدمات درج کئے ہیں اور پولیس نے عوام کو ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کئی طرح کے پروگرام بھی کرچکی ہے ۔ اس کے باوجود بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں میں کمی واقع نہیں ہورہی ہے ۔ اس لیے پولیس شہر میں جگہ جگہ پر ایسے افراد کے خلاف کارروائی کر کے مقدمات درج کررہی ہے اور راہ فرار اختیار کرنے والوں کی تصاویر لے کر گھروں پر ای چالانات روانہ کررہی ہے اتنا ہی نہیں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق گاڑی چلانے والوں کو یکم اگست سے پوائنٹس ( نمبرات ) دئیے جائیں گے اسی مناسبت سے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرافک پولیس نے سختی سے عمل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT