Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بفر اسٹاک کیلئے 15 لاکھ ٹن دال کی خریداری مکمل:پاسوان

بفر اسٹاک کیلئے 15 لاکھ ٹن دال کی خریداری مکمل:پاسوان

نئی دہلی، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ ملک میں دال کی کمی پورا کرنے کیلئے بفر اسٹاک میں 20لاکھ ٹن دال کی خریداری کے فیصلے کے تحت اب تک 14لاکھ ٹن سے زیادہ دال کی خریداری کی جا چکی ہے اور وہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مکمل قیمت دینے کے مطالبے سے اتفاق کرتے ہیں۔لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھرگے کی طرف سے کرناٹک میں کسانوں کو دال کی مناسب قیمت نہ ملنے سے متعلق معاملہ اٹھانے پر مداخلت کرتے ہوئے فوڈ پروسیسنگ کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ سال تور دال کی قیمت 200روپے فی کلو گرام تک پہنچی گئی تھی تو حکومت نے اسی وقت 20لاکھ ٹن دال کے بفر اسٹاک قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے تحت دالوں کی خریداری کا کام کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT