Sunday , June 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بلارم میں موظف خاتون لیفٹننٹ کرنل کی مشتبہ موت

بلارم میں موظف خاتون لیفٹننٹ کرنل کی مشتبہ موت

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بلارم میں ایک ریٹائرڈ خاتون لفٹنٹ کرنل کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ سریتا راؤ کلب میں سنیما دیکھنے گئی تھی کہ ان کی نعش کو پولیس نے باتھ روم سے مشتبہ حالت میں دستیاب کرلیا ۔ اس خاتون ریٹائرڈ کرنل کی مشتبہ موت سے سنسنی پھیل گئی ۔ تاہم اس وقت سنیما دیکھنے کیلئے اس خاتون کے شوہر بھی ان کے ساتھ گئے تھے ۔ بلارم پولیس ذرائع کے مطابق سریتا راؤ بلارم علاقہ کے ساتکن ناگا بھوشنم کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی آر ایس آئی کلب گئے اور سنیما دیکھ رہے تھے ۔ وقفہ کے وقت سریتا باتھ روم گئیں جو واپس نہیں لوٹی ۔ فلم ختم ہونے کے بعد اس خاتون کے شوہر نے دیگر خواتین سے اپنی بیوی کا تذکرہ کیا جب دوسری خواتین نے باتھ روم میں تلاش کیا تو خاتون مردہ دستیاب ہوئی ۔ پولیس بلارم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT