Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بلاسودی بینک کے دفتر کا افتتاح

بلاسودی بینک کے دفتر کا افتتاح

محبوب نگر ۔ 9مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امریکہ اور مغربی ممالک ‘ تیل کے ذخائر سے مالا مال مشرق وسطیٰ کی آبی شاہراہوں پر تسلط اور ساری دنیا کی معیشت پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنا چاہتے ہیں لیکن ان کے راستہ کی سب سے بڑی رکاوٹ مسلم ممالک ہیں لہذا یہ طاقتیں مسلمانوں کے اتحاد کو تار تار کرتے ہوئے اپنے مقاصد کو پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ملک معتصم خان رکن مرکزی مجلس شوریٰ و ریاستی سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے محبوب نگر نے ’’ مسلم دنیا مواقع اور چیلنجس ‘‘ کے موضوع پر خطاب کے دوران کیا ۔ وہ جماعت اسلامی کے دفتر پر بلاسودی بینک محبوب نگر کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تناظر میں مسلمان مصلیحت کے ساتھ مضبوط حکومت عملی اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اہل خیر حضرات اپنی رقومات کو اس بینک میں ڈپازٹ کرائیں تاکہ مستحقین کوبلاسودی قرض جاری کیا جاسکے ۔ پروگرام کا آغاز حافظ منظور حسین کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ شیخ شجاعت علی امیر مقامی نے ابتدائی کلمات میں بینک کے اغراض و مقاصد بیان کئے ۔ اس موقع پر عبدالرزاق مسلم سنگھم ‘ عبدالعلیم صدر وقف کامپلکس ‘ صادق اللہ ‘ عبدالرحمن ‘ عبید اللہ ‘ شیخ سراج الدین ‘بدیع اللہ بیگ ‘ ایوب ‘ برادر واجد علی صدر ایس آئی او ‘ جنید انفارمیشن ‘ گائیڈنس سنٹر ‘ خواجہ معین الدین ‘ غلام غوث ‘ منیر الدین کے علاوہ کارکنان جماعت اسلامی اور عوام کی غیر معمولی تعداد موجود تھی ۔ محمد اسمعیل نے کارروائی چلائی ۔

TOPPOPULARRECENT