Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بلال تالاب کے آلودہ پانی کے استعمال سے عوام کی صحت متاثر

بلال تالاب کے آلودہ پانی کے استعمال سے عوام کی صحت متاثر

بلدیہ بودھن کے عہدیداروں کی لاپرواہی سے امراض شکم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

بودھن ۔ 22 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  مجلس بلدیہ بودھن کے عہدیداروں کی لاپروائی کے سبب بودھن شہر و اطراف و اکناف کے دیہی علاقوں کے لوگ بلال تالاب کا آلودہ اور بدبودار پانی پی کر بیمار ہو رہے ہیں ۔ گذشتہ ایک ماہ سے سرکاری اور خانگی دواخانوں میں امراض شکم سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ان بیمار پڑنے والے افراد میں بے شمار افراد کا تعلق شہر کے عام مقامات پر بعض  فلاحی تنظیموں کی طرف سے قائم کردہ آبدار خانوں کا پانی پینے والوں میں سے ہے ۔ بودھن شہر میں بعض فلاحی تنظیموں سے حسب روایت موسم گرما کاآغاز ہوتے ہی اپنی تنظیم کی طرف سے سلف سرویس آبدار خانے کھول دیئے ۔ محکمہ بلدیہ کی جانب سے روزانہ صبح سرویر سے ان آبدار خانوں میں رکھے گئے رنجنوں میں واٹر ٹینکرس کے ذریعہ پانی بھرا جاتا ہے واٹر ورکس بلدیہ بودھن کی طرف سے گھر گھر نلوں کے ذریعہ سربراہ کیا جانے والا بلال تالاب کا پانی عام شہری اس پانی سے نہانے ‘ برتن دھونے اور یہاں تک کہ دیگر گھریلو ضرورتوں کے لئے استعمال کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں لیکن بعض  دیہی اور معصوم مسافر مذکورہ آبدار خانوں کا پانی پی کر بیمار ہو رہے ہیں ۔ شہر کے نوے فیصد افراد فلٹر واٹر خرید کر پینے کو ترجیح دے رہے ہیں اور باقی بچے افراد تالاب کے پانی  کے بجائے بورویل کا کھار اپانی پینے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ پانی کی جانچ کرنے والا محکمہ اور ان کے عہدیداروں کا دور دور تک پتہ نہیں جس کے باعث فلٹر واٹر فروخت کرنے والے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ مجلس بلدیہ بودھن کی منتخب کونسل اپنی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے شہر میں موجود غیر محفوظ آبدار خانوں کو بند کروا دیں اور ہر ایک فلٹر واٹر کمپنی کے سامنے تشہیری بودڈ نصب کرتے ہوئے وہاں سے سربراہ کیا جانے والا پانی کس حد تک استعمال کے قابل ہے اس کی رپورٹ فلٹر کمپنی کے بورڈ پر اور دفتر بلدیہ کے بورڈ پر چسپاں کر دیں ان غیر ذمہ دار آبدار خانوں کے علاوہ بودھن شہر میں صاف شفاف ٹھنڈا پانی فراہم کرنے بعض  افراد آبدار خانے کھولے ہیں جنہیں روزانہ فلٹر واٹر پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ ان میں سے دفتر آر ڈی او ‘ دفترتحصیل آفس ‘ میور میڈیکل کے سامنے کے علاوہ انفو انٹرنیٹ کیفے کے قریب واقع معیاری آبدار خانے بھی  بودھن شہر میں موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT