Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بلاوقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کی ہدایت

بلاوقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کی ہدایت

ڈسکامس کے ساتھ پرنسپل سکریٹری اے پی کی ٹیلی کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 اپریل (این ایس ایس) ریاست آندھراپردیش کے برقی پیداواری ذرائع ڈسکامس ریاست میں بلاوقفہ برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے جامع منصوبہ بندی کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ریاست آندھراپردیش 24×7 برقی سربراہی میں کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ تمام زمرہ جات کے صارفین سوائے شعبہ زراعت کو بلاوقفہ برقی سربراہی جاری ہے۔ یومیہ برقی طلب 158 ایم یو بتائی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے ڈسکامس کو ہدایت دی ہیکہ وہ آئندہ ماہ تک تمام قبائیلی و دوردراز علاقوں کے مکانات کو 100 فیصد برقیانے کو یقینی بنائیں۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو تمام مکانات کو صد فیصد برقیانے کے متعلق اعلان کریں گے۔ یہاں ایک ٹیلی کانفرنس میں برقی شعبہ کے ملازمین کے ساتھ اس بات سے پرنسپل سکریٹری نے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سال 2014-15 میں 2.37 لاکھ مکانات کو برقی سربراہ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مابقی مکانات کو آئندہ ماہ تک برقی سربراہ کردی جائے گی۔ پرنسپل سکریٹری نے ڈسکامس اسٹاف کو سخت ہدایت دی کہ وہ برقی صارفین کی شکایات کی یکسوئی کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے مختلف اضلاع میں ناکارہ ٹرانسفارمرس کی اندرون 24 گھنٹے جلد تبدیلی کی ہدایت دی۔ پرنسپل سکریٹری اجے جین نے مزید کہا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو بلاوقفہ سوفیصد برقی سربراہی کے پروگرامس کی جلد عمل آوری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ سوفیصد بلاوقفہ برقی سربراہی ممکن ہوسکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT