Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / بلاول نے مودی کو قصاب قرار دیا

بلاول نے مودی کو قصاب قرار دیا

نواز شریف پر بھی تنقید ، کارساز میں جلسہ عام سے خطاب
کراچی ۔ 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات و کشمیر کا قصاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ( مودی ) محض وادی کشمیر میں کئے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ۔ بلاول بھوٹ نے گزشتہ روز کارساز میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک ’’انتہاپسند‘‘ ہیں ۔ بھٹو نے کہاکہ ’’میں کہہ چکا ہوں کہ مودی ایک انتہاء پسند ہیں چنانچہ ان سے کوئی اُمید وابستہ نہیں کی جانی چاہئے ‘‘ ۔انھوں نے کہاکہ مودی محض وادی کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کیلے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ۔ جیو نیوز کے مطابق بلاول نے مودی کو گجرات و پنجاب کا ’’قصاب‘‘ قرار دیا۔ بلاول نے وزیراعظم نواز شریف پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ’’میاں صاحب آپ پاکستان ایکشن پلان پر عمل آوری میں ناکام ہوگئے ہیں۔ اگر عوام ہماری مدد کریں تو ہم پاکستان کو بدل دیں گے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT