Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بلاٹر اور پلاٹینی کو امتناع کے خلاف اپیل کی اجازت

بلاٹر اور پلاٹینی کو امتناع کے خلاف اپیل کی اجازت

جنیوا۔9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )  فٹبال کے بین الاقوامی اسوسی ایشنوں کے فیڈریشن( فیفا) کے اخلاقی ٹریبیونل نے سپ بلاٹر اور مائیکل پلاٹینی کو فٹبال میںان پر آٹھ سال کیلئے امتناع کے فیصلے کی فیصلہ کی وجوہات  فراہم کردیا ہے ۔ جس کے ساتھ ہی فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کے ضمن میں ان دونوں کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ فیفا کے اخلاقی ٹریبیونل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ اخلاقیات سے متعلق آزاد کمیٹی کے قانونی چیمبر نے مسٹر جوزف ایس بلاٹر اور مسرٹ مائیکل پلاٹینی  کو ان پر آٹھ سالہ امتناع سے متعلق ڈسمبر 2015ء  میں منظورہ فیصلوں کی بنیادوں سے باخبر کردیا ‘‘ ۔ فیفا کے صدر اور نائب صدر پر فٹبال میں آٹھ سال کیلئے ڈسمبر میں امتناع کیا گیا تھا اور کہا تھا کہ 1999 اور 2002 کے دوران کئے گئے مختلف  کاموں کیلئے پلاٹین کو  کی گئی 20لاکھ امریکی ڈالرس کی ادائیات کے ضمن میں انہوں نے عہدوں کا بیجا استعمال کیا تھا ۔ بلاٹر پر جو 1998 سے فیفا کے صدر تھے 50,000سوئس فرینکس اور یوروپی فٹبال ادارہ یواینا کے سربراہ پلاٹینی پر 80,000سوئس فرینکس کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں اصرار کے ساتھ کہا تھا کہ 2011ء میں ادائیات وصول کرنے کیلئے پلاٹینی کو مجاز گرداننے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT