Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بلاٹر کا معطلی کے باوجود تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف

بلاٹر کا معطلی کے باوجود تنخواہ وصول کرنے کا انکشاف

زیورخ۔ 20جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ معطلی کے باوجود تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیفا کی آڈٹ کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم کے سابق سربراہ سیپ بلاٹر جنہیں آٹھ سال کیلئے معطل کیا گیا ہے، تاہم وہ اب بھی تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے ملنے والی تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال فیفا نے پہلے انہیں 90 دنوں کے لئے معطل کیا تھا اور پھر کرپشن اسکینڈل ثابت ہونے پر انہیں آٹھ سال کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فیفا کے سابق صدر کو تنخواہ کی ادائیگی 26 فروری کو نئے صدر کے انتخاب تک جاری رہے گی۔ اس طرح بلاٹر معطل ہونے کے باوجود پانچ ماہ کی تنخواہ وصول کریں گے۔ آڈٹ کمیٹی کے مطابق وہ بلاٹر کو دی جانے والی دیگر مراعات تو روک سکتے ہیں تاہم معاہدے کے تحت وہ انہیں تنخواہ لینے سے نہیں روک سکتے۔کرپشن کی وجہ سے فیفا اِن دنوں کئی اداروں کی جانب سے اہم تحقیقات کا سامنا کررہی ہے اور بڑے عہدیداروں کے خلاف دائرہ تنگ ہوچکا ہے۔

 

ہندوستان کا آئرلینڈ سے مقابلہ
دبئی 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں 3 مرتبہ کی چمپئن ہندوستانی ٹیم اپنا افتتاحی مقابلہ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 27 جنوری تا 14 فروری ورلڈکپ بنگلہ دیش میں کھیلا جارہا ہے۔ گروپ ڈی ٹیموں کے علاوہ دیگر 2 ٹیمیں نیوزی لینڈ اور نیپال ہیں۔

TOPPOPULARRECENT