Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / بلاگر قتل کا کلیدی ملزم گرفتار

بلاگر قتل کا کلیدی ملزم گرفتار

ڈھاکہ ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ سے مربوط ایک ممنوعہ اسلامی انتہاء پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین عسکریت پسندوں کو جن میں دو سیکولر بلاگرس کے قتل کا کلیدی ملزم بھی شامل ہے، گرفتار کرلیا گیا۔ انصاراللہ بنگلہ ٹیم سے تعلق رکھنے والے تینوں عسکریت پسندوں کو گذشتہ شب دھنمونڈی اور ہل کھیت علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین کی قانونی اور میڈیا ونگ کے ڈپٹی ڈائرکٹر مقصود العالم نے یہ بات بتائی جن کی توحیدالاسلام جو اریجیت رائے اور اننتابجوئے داس کے قتل کا کلیدی ملزم اور گروپ کے دیگر دو فعال کارکن صادق علی اور امین الملک کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے۔ انصاراللہ بنگلہ ٹیم پر بلاگرس کے یکے بعد دیگرے قتل میں ملوث ہونے پر جاریہ سال مئی میں امتناع عائد کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT